السلام علیکم. اگر آپ لاہور کے قریب کسی علاقے سے ہیں تو آپ لاہور آئیں. رنگ محل والی سائیڈ سے اعظم مارکیٹ میں داخل ہوں. اس طرف اعظم مارکیٹ میں چادروں کی دکانیں ہیں. کم از کم چھ چادریں خریدیں تاکہ آپکو دکاندار کے ریٹ پر مل جائیں. چادریں خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے.
...انہیں کھول کر دیکھیں.
...رنگ ڈیزائن تسلی سے پسند کریں.
...کہیں سے رنگ خراب ہے تو فوری واپس کریں.
...کہیں سے دھاگے نکلے ہوئے ہیں تو واپس کریں.
...اگر مسلسل اسی طرح کی چادریں دکاندار آپ کے سامنے رکھ رہا ہے تو کسی اور دکان پر چلے جائیں وہاں سے نہ خریدیں.
...دیکھ بھال کر خریداری کریں. آپ نے دام دینے ہیں. مفت کا مال نہیں.
...اگر بالکل تجربہ نہیں تو کہیں ایک ماہ سیکھ لیں. پھر شروع کر لیں.
شکریہ

0 Comments